نیشنل

طیارے میں بیڑی پینے‌ لگا مسافر۔ عملہ حیران

بنگلورو: بنگلورو میں ایک مسافر طیارے میں بیڑی پیتے ہوئے پکڑا گیا۔ اسے پولیس نے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تاہم مسافر کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار طیارے میں سفر کررہا ہے اور یہاں کے قوانین کے بارے میں نہیں جانتا۔ اس نے بتایا کہ ماضی میں وہ کئی بار ٹرین کے سفر کے دوران بیت الخلاء میں سگریٹ نوشی کر چکا ہے۔

راجستھان کے مارواڑ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کی عمر (56) سال بتائی گئی ہے پہلی بار فلائٹ میں سوار ہوا۔ وہ احمد آباد سے بنگلورو جارہا تھا۔ وہ دوران پرواز فلائٹ کے باتھ روم گیا اور بیڑی پینے لگا جس کے ساتھ ہی اسم ک الرٹ ہوا ا ر طیارے کا عملہ وہاں پہنچ گیا۔ باہر آنے کے بعد جب مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ اسے طیارے کے قواعد کا علم نہیں ہے۔ آخر کار بنگلور پہنچنے کے بعد مسافر کو فلائٹ کے عملے نے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button