ریلائنس جیو نیکسٹ فون _ سب سے سستا 4 جی فون

حیدرآباد_ ریلائنس جیو کا نیکسٹ فون بہت جلد مارکیٹ میں لانچ ہونے والا ہے  سب سے سستا 4G اسمارٹ فون جسے جیو فون نیکسٹ (JioPhone Next) کا نام دیا گیا ہے ۔ مکیش امبانی نے  یہ فون  10 ستمبر کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا ای ٹی ناو کی رپورٹ کے مطابق  صرف 500 روپے ادا کرنے پر ریلائنس جیو نیکسٹ فون دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فون کی بکنگ آیندہ ہفتہ سے شروع ہونے کا امکان ہے

جیو فون نیکسٹس دو ماڈلز میں آرہا ہے۔ بیسک ماڈل کی قیمت 5000 روپے اور ایڈوانس ماڈل کی قیمت 7000 روپے مقرر کرنے کا امکان ہے۔ جیو ، جس کا مقصد چھ ماہ میں 5 کروڑ موبائل فروخت کرنا اور 10 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار کرنا ہے ، اس کے لیے مختلف بینکوں کے ساتھ بھی معاہدہ کررہا ہے۔  جیو فون نیکسٹ اقساط میں رقم ادا کرکے بھی خریدا جا سکتا ہے ۔ یا پوری قیمت ایک ساتھ ادا کرکے بھی خریدا جا سکتا ہے۔ یا فون کی کل رقم کا صرف دس فیصد  یعنی 500 روپے  بیسک ماڈل کے لئے ادا کرکے  بقیہ رقم  قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے لیے جیو ایس بی آئی ، پرائمل کیپیٹل ، آئی ڈی ایف سی فرسٹ ایشور اور ڈی ایم آئی فینانس جیسی کمپنیوں کے ساتھ جیو  معاہدے کر رہا ہے۔ ابتدائی طور پر کسٹمر کو موبائل کی قیمت کا 10 فیصد ادا کرنا پڑتا ہے۔ باقی رقم ان بینکوں میں سے کسی ایک کے ذریعہ قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہے ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس پر سود لیا جائے گا یا نہیں۔  دوسری طرف ، یہ اطلاع ہے  کہ جیو فون کی قیمت صرف 3،499 روپے ہوسکتی ہے ۔ اگرچہ کمپنی نے اس کی قیمت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی ، لیکن اس نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے سستا اینڈرائیڈ فون ہوگا۔ جیو اس فون کو گوگل کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے