تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں بس کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئی _ بس میں 40 افراد سوار تھے

جینور۔26/اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع کمرم  آصف آباد کے موضع کیرامیری کے قریب واقع گھاٹ میں آج صبح آر ٹی سی بس کا حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کےمطابق آصف آباد ڈپو میں کرائے پر چلائی جارہی خانگی بس آج صبح کے اوقات میں عادل آباد سے آصف آباد کی سمت جارہی تھی کہ اچانک کیرامیری گھاٹ میں سامنے والی سمت سےآرہی بس کو عبور کرتے ہوئے اپنا توازن کھوگئی۔اور سڑک کےکنارےایک درخت سےٹکراگئی۔ جس سےگھا ٹ میں موجود کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئی

 

۔واضع رہے کہ کیری امیری منڈل کا یہ گھاٹ سات کیلو میٹر طویل ہےسڑک کے دونوں جانب گہری کھائی موجود ہے۔متاثرہ بس میں تقریباً 40سے45مسافر سفر کرر ہے تھےجوکہ پوری طرح محفوظ رہے۔اطلاع پاکر سب انسپکٹر جینور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جا ئے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک کیس درج  کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button