تلنگانہ

ڈان اسکول ملک پیٹ میں جاب میلہ

حیدرآباد: کوویڈ۔19 کی وباء کی وجہ سے بے شمار افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور بالخصوص متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسی حقیقت کے پیش نظر ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ایک میگا جاب میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 28 اگست کو دن کے 10 تا 4 بجے شام منعقد ہونے والے اس میلے میں 20 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے اور 1,500 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش کریں گے۔ صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے عوام بالخصوص تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس میگا جاب میلے سے استفادہ کریں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9110765410 پر عابد رشید سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button