تلنگانہ

حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں مردہ کا علاج۔ رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد: شہرکے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں مردہ کا علاج کرتے ہوئے لاکھوں روپئے فیس وصول کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایل بی نگرکی رہنے والی 20 سالہ رمیا ڈینگو فیورسے متاثرہوگئی تھی، اسے علاج کیلئے ملک پیٹ میں واقع خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا، علاج کے دوران 14 اکتوبرکولڑکی کی موت ہوگئی،

علاج کے اخراجات کے طورپر6 لاکھ کا بل ڈالا گیا، متوفیہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 14 اکتوبرکولڑکی کی موت ہوگئی جبکہ بل میں 15 اکتوبرتک علاج کے اخراجات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب لڑکی کی موت 14 تاریخ کو ہوگئی تو پھر15 تاریخ تک علاج کیسے کیا گیا۔ کیا ڈاکٹرس نے مردہ کا علاج کیا؟

انھوں نے مردہ کے علاج کے نام پررقم وصول کرنے کا ہاسپٹل انتظامیہ پرالزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ ٹالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں مردہ کے علاج کا منظردکھایا گیا تھا اسی طرز کا واقعہ حقیقی زندگی میں پیش آنے پرلڑکی کے رشتہ داروں نے شدید برہمی کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button