تلنگانہ میں جونیرپنچایت سکریٹریز کی تنخواہیں ڈبل کردی گئیں

حیدرآباد: تلنگانہ میں جونیرپنچایت راج سکریٹریز یعنی جے پی ایس کی تنخواہوں میں حکومت کی جانب سے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کی تنخواہیں 15 ہزارروپئے تھی جسے بڑھا کر28 ہزار719 روپئے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پروبیشنری کی مدت تین سے چار سال کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ نئی تنخواہوں پریکم جولائی سے عمل ہوگا۔