انٹر نیشنل

جدہ حج ٹرمینل پر عازمین میں 75 ہزار سے زیادہ معلوماتی کتابچوں کی تقسیم

ریاض ۔ کے این واصف

عازمین حج کی معلومات کے لئے سعودی وزارت اسلامی امورکی جانب سے اس سال بھی جدہ کے حج ٹرمنل پرآنے والے عازمین میں دینی معلومات پرمبنی کتابچوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکای خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امورودعوہ والارشاد کی جانب سے جدہ حج ٹرمنل پرچوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مختلف ٹیموں کو تعینات کیاجاتا ہے۔  وزارت اسلامی امورکی ٹیمیں مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں ان کی زبان میں تیارکردہ دینی معلومات پرمبنی کتابچے اورمعلوماتی ہینڈبلز تقسیم کرتی ہیں۔ وزارت اسلامی امورکی جانب سے حج سیزن کے آغاز سے اب تک 75 ہزار

533 سے زائد دینی معلومات پرمبنی کتابچے اورہینڈبلز تقسیم کیے جاچکےہیں۔کتابچوں کی تقسیم کا سلسلہ عازمین حج کی مملکت آمد تک جاری رہے گا۔  وزارت اسلامی امورنے حج ٹرمنل پرڈیجیٹل اسکرینز بھی نصب کی ہیں جن میں زائد 40 زبانوں میں امورحج سے متعلق اہم علمی اورمعلوماتی مواد فراہم کیا گیا ہے جسے کوئی بھی  اپنے موبائل فون کے ذریعے انسٹال کرکے اس سے استفادہ کرسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button