جسٹس ستیش چندرا شرما تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

نئی دہلی: جسٹس ستیش چندر شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کو اے پی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کردئیے گئے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کالجیم نے دو تلگو ریاستوں کے ہائی کورٹس کے لئے نئے چیف جسٹس کی سفارش کی تھی۔ مرکزی وزیرکرن رجیجونے آج متبدلہ ججس کی فہرست ٹویٹ کی ہے۔