جنرل نیوز

جمعیت اہلحدیث کے زیرا ہتمام اصلاحی پروگرام جاری

کاماریڈی:28/ (ای میل)مسجد محمدیہ اہلحدیث مارے پلی ضلع کاماریڈی میں ضلعی جمعیت اہلحدیث نظام آباد کی جانب سے ایک روز ہ اجتماع عام ضلعی امیر عبد الواجد منعقد ہوا اس اجتماع کی نگرانی ضلعی ناظم محمد وجہہ اللہ خان کی الحمد للہ ضلعی جمعیت کا یہ گیارواں اجتماع رہا۔ ضلعی جمعیت اہلحدیث نظام آباد پورے ضلع بھر میں دعوتی اصلاحی پروگرام شروع کرتے ہوئے بڑی تیزی سے کام کررہی ہے بالخصوص معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات پر جیسا کہ آپ جانتے ہیں معاشرہ کے بگڑتے ہوئے حالات پر کس طرح کنٹرول کیا جائے اور مسلمانوں کے اندر دین داری پیدا کیا جائے اور ہم وطن بھائیوں کو اللہ کی واحدنیت سے واقف کریا جائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے روشناس کریا جائے اور ان لوگوں کی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی مساجد کے حالات سے واقف کرایا جائے۔اس طرح کے اور کئی پروگرام ضلعی جمعیت کررہی ہے الحمد للہ اس پروگرام میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ علمائے دین کے خطابات سنے اور غیر مسلم بھائیوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے یکجہتی کا ثبوت دیا۔ اس اجتماع کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔ فضیلتہ الشیخ حافظ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے اور ان کو اُف بھی نہ کہو۔ آج کا نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ایسا کام انجام دیتے ہیں کہ جیسے ہی شادی ہوجاتی ہے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر اپنی زندگی میں لگ جاتے ہیں ان کا خیال تک نہیں کرتے لوگ اگر جنت چاہتے ہو تو اپنے والدین کی خدمت کرو والدین کی ناراضگی رب کی ناراضگی ہے۔ ان کی دواؤں کا خرچ ان کے کھانے، رہنے کا خرچ دیتے رہو اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد میں رزق میں برکت دیتا رہیگا۔فضیلتہ الشیخ اسرار کاشف دریاآبادی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو نماز کی تلقین کی نماز کو پابندی کے ساتھ پڑھنے اورنماز کو اس کے وقت پر ادا کرنے کو کہا اور آج مسلمانوں کی جو حالت ہے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کی بندگی کو چھوڑ دیا۔ قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہم کو صرف اس کی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے اور ہم ہے کہ اس کی عبادت کرنے کے بجائے دنیا کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ فضیلۃ الشیخ وسیم سراجی نے خطاب کرتے ہوئے معاشرہ کے بگڑنے کیلئے ذمہ دار کون ہے اور میں آپ کو کون کونسے حالات بتاؤ ہم کہنے کو مسلمان ہیں لیکن ہمارے اندر اتنا بگاڑ ہے کہ ہم سے ہمارا پڑوسی ناراض ہے۔ ہم سے ہمارا بھائی ناراض ہے ہمارا لین دین خراب،کاروبار خراب کھانا پینا رہنا سنا اوڑھنا سب کا سب خراب کہاں سے شروع کرو ں اور کہاں ختم کروں پتہ ہی نہیں۔ ہماری تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آج ہماری لڑکیاں غیروں کے ساتھ شادیاں کررہی ہے اے لوگوں اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ اس اجلاس کی نظامت فضیلۃ الشیخ وسیم عمری نے کی۔الحمد اللہ طعام کا نظم رہا۔ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقامی امیر محمد شہاب الدین نے تمام ذمہ داری بڑی حسن خوبی کے ساتھ انجام دی۔ مہمان خصوصی کے طور پر محمد عارف ضلعی خازن، نائب امیر عبدالوہاب، سیف خان، داعی عبدالغفور پیر صاحب شامل رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button