جرائم و حادثات

کریم نگر کی پی جی طالبہ کی نظام آباد میں مشتبہ موت

نظام آباد:13/مئی ( اردو لیکس)  نظام آباد کے سرکاری دواخانہ میں میڈیکل پی جی اسٹوڈنٹ کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے میڈیکل کالج میں سکنڈ ایر گائناکالوجی میں تعلیم حاصل کرنے والی ڈاکٹر شویتا نے کل رات 3 بجے تک گائنک ڈپارٹمنٹ ڈیوٹی انجام دی اور 3 بجے کے بعد ریسٹ روم میں محوخواب میں چلی گئی، شویتا کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے اور یہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھی، کل صبح ساتھیوں نے شویتا کو بیڈ پر پڑا ہوا دیکھ کر فوری عہدیداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر میڈیکل طلباء جمع ہوگئے ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک کے باعث شویتا کی موت واقع ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button