تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کا 2لاکھ 75 ہزار کروڑ عبوری بجٹ _ اقلیتوں کے لیے 2 ہزار 200 کروڑ

حیدرآباد _ 10 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ مالی سال 2024-25 کے لئے  وزیر  فینانس بھٹی ویکرمارکا نے اسمبلی میں  2,75,891 کروڑ روپے کے عبوری بجٹ کو پیش کیا ہے۔ اس میں سے ریونیو اخراجات 2,01,178 کروڑ روپے ہیں جبکہ کیپٹل اخراجات 29,669 کروڑ روپے ہیں۔

بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے 2262 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ بی سی طبقہ کے لئے 8 ہزار کروڑ روپے، ایس سی طبقہ کے لئے 21 ہزار کروڑ روپے اور ایس ٹی کے لئے 13 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

کانگریس کی 6 ضمانتوں کے نفاذ کے لئے 53,196 کروڑ کی تجویز  رکھی  گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ الاٹمنٹ صرف ایک ابتدائی تخمینہ کے مطابق کیا گیا ہے۔ وکرمارکا نے کہا کہ چونکہ ضمانتوں کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا کام ابھی جاری ہے، اس کے مکمل ہوتے ہی ہم عمل درآمد کے لیے درکار مکمل فنڈز مختص کر دیں گے۔ وزیر سریدھر بابو قانون ساز کونسل میں بجٹ  پیش کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button