تلنگانہ

اہلبیت اطہارؓ کے بغیر ایمان نا مکمل،فیضانِ اولیائاللہ تاقیامِ قیامت جاری رہے گا _ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگرمیں جلسہ مناقبِ اہلبیتؓ وفیضانِ اولیاء اللہ۔علما ومشائخ کا خطاب

اہل بیت اطہاررضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت عین ایمان ہے،اولیاء اللہ اورعلماء حق کے ذریعہ اللہ تعالی صبح قیامت تک دین اسلام کی شمع کو روشن ومنور فرماتارہے گا، اہلبیت اطہاررضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت عین ایمان ہے اور اولیاء اللہ کافیضان تادیر شمس وقمر جاری ہے اور جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار پیر زادہ حضرت خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اجمیری سجادہ نشین سابق قدیم دیوان جی حضرت خواجہ سیدصولت حسین معینی چشتی اجمیری راجستھان، مفتی محمد فصیح الدین نظامی سابق مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ، جناب خواجہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدرریاستی ٹی یو ڈبلیوجے یو، برادرسجادہ نشین بارگاہِ جلالیہؒ گوگی شریف مفتی سیدشاہ چنداحسینی زبیر بابا، ڈاکٹر ایم ایس حسین بانی وڈائرکٹرجوہر میڈیکل کالج نے خانقاہ ہاشمی میدان چِنادرپلی محبوب نگر میں جلسہ فضائل ومناقب اہلبیت اطہارؓ و فیضان اولیاء اللہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس کی نگرانی سجادہ نشین خانقاہ ہاشمی جناب محمد مختارالدین اسلم عرف منورعلی شاہ قادری غلامان غلام نے کی، یہ جلسہ حضرت خواجہ السید محمد وحید الدین شاہ قادریؒ کے31ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کے موقعہ پر جشنِ چراغاں کے موقعہ پر منعقدہواتھا۔ناظم جلسہ ممتاز عالم دین مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہندسنی علمائمشائخ بورڈ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

 

جناب صوفی محمد خواجہ خان چشتی قادری مرزائی قلندری، جناب محمدکوثرخان نے بارگاہ رسالت مآبﷺمیں ہدیہ نعت شریف پیش کیا۔دیوان حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ مولانا سیدفاروق نظامی قبلہ دہلی،سجادہ نشین حضرت سیدعلی میراں داتارؒ پیرطریقت حضرت سیدوارث علی احمدعلی اونجھہ شریف گجرات، حافظ محمدشاکرپاشاہ قادری شطاری جانشین حضرت علی پاشاہ قادریؒ پداپور،ممتازقانون داں محمد مظہرالدین غوری، مولانا محمدسلطان الدین چشتی قادری مرزاء قلندری سجادہ نشین خانقاہ سلطانیہ بادیپلی و حیدرآباد،جناب سیدسکندر معشوقی اقلیتی سینئر لیڈربی آرایس پارٹی،جناب سیدخالد محی الدین فیاض قادری،جناب سید شاہ عین الحسینی،مولاناحافظ محمد صابرپاشاہ قادری صدرمؤدب دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ اور ڈاکٹر محمدعبدالغفارپرگی ودیگر نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر جناب محمداسلم قادری نے جناب محمد عبدالرشیدقادری شطاری اور جناب محمد احمد کوخلافت سے نوازا۔مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ صلوۃ وسلام اور حضرت خواجہ غیاث الدین معینی کی رقت آمیزدعاپرجلسہ کااختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button