کرینہ کپوبہت جلد پردے پرنظرآئیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوربہت جلد پردے پرنظرآئیں گی۔ دوسرے بیٹے کی پیدائش کی وجہہ سے وہ کافی عرصہ سے فلموں سے دوری بنائے ہوئے تھیں، کرینہ کپور ہدایت کار سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی۔اس فلم کو جئے شیوکرمنی پروڈیوس کریں گے۔اس فلم کی شوٹنگ فروری سے شروع ہو سکتی ہے جسے دارجلنگ اور کلمپونگ میں شوٹ کیا جائے گا ،کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ کرینہ نے حال ہی میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔