نیشنل

چیف منسٹر تلنگانہ کی اکھلیش یادو اور اروند کجریوال سے ملاقات

نئی دہلی: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دہلی کے دورہ پرہیں۔ انھوں نے آج سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اوردہلی کے چیف منسٹراروند کجریوال سے الگ الگ ملاقات کی۔ واضح رہے کہ کے سی آرنے اپنی توجہہ مرکزی سیاست پرمرکوز کی ہیں۔ سابق میں بھی وہ قومی سطح پرغیربی جے پی غیرکانگریس محاذ کیلئے کوششیں کرچکے ہیں۔ تازہ طورپروہ ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں اپنی ہم خیال جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی کے حصہ کے طورپرانھوں نے اکھلیش یادو اوراروند کجریوال سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے درمیان سیاسی امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button