جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرسے نابالغ لڑکی کا اغوا اور گینگ ریپ

حیدرآباد: پرانا شہرسے ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کا گینگ ریپ کیا گیا۔ مغل پورہ پولیس نے اس معاملہ میں دوملزمین کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ 11 سالہ لڑکی31 مئی کو اپنے گھرکے پاس سے لاپتہ ہوگئی تھی اور اسی شام اس کے گھروالوں نے مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی-

اگلی صبح لڑکی سلطان شاہی علاقہ میں پائی گئی اور جنسی زیادتی کا علم ہونے پر پولیس نے اسے بھروسہ سنٹر منتقل کردیا۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ 31 مئی کو جب وہ پہاڑی شریف کمان کے قریب گھرواپسی کیلئے کھڑی ہوئی تھی کہ کشن باغ کا رہنے والا36 سالہ شیخ کلیم علی اس کے پاس پہنچا اوراپنی گاڑی میں گھرچھوڑنے کے بہانے اسے سوارکرکے رنگا ریڈی ضلع کے ایک گاؤں میں واقع 36 سالہ محمد لقمان یزدانی نامی شخص کے مکان لے گیا.

ان دونوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اگلی صبح کلیم لڑکی کو اپنی گاڑی میں لاکرسلطان شاہی میں چھوڑ کرفرارہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button