جرائم و حادثات

ریپ کرنے میں بیوی کرتی تھی شوہرکی مدد۔ حیدرآباد میں قاتل جوڑے کی گرفتاری کے بعد انکشاف

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں سلسلہ وارخواتین کو نشانہ بنانے کے معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ بیوی بھی ریپ کرنے میں شوہرکی مدد کیا کرتی تھی۔ حیدرآباد کی سائبرآباد پولیس نے قتل کی چار وارداتوں میں ملوث سوامی عرف روی اوراس کی بیوی نرسماں کو کل گرفتارکیا ہے۔ اس مہینہ کی 25 تاریخ کو شوہربیوی ملم پیٹ اڈہ سے ایک 37 سالہ خاتون کو مزدوری کے بہانے ساتھ لے گئے، انھوں نے خوبصورت اورایسی خاتون کا انتخاب کیا جس کے گلے میں زیورتھا۔ اسے سنسان مقام پرلے جانے کے بعد روی نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کی، جس پراس خاتون نے مزاحمت کی۔ روی کی بیوی نرسماں نے خاتون کو پکڑ لیا اوراس کے شوہرنے مزدور پیشہ خاتون کا ریپ کیا اس کے بعد انھوں نے اس کا قتل کردیا۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران ملزمین کے قتل کی مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اورپتہ چلا کہ وہ تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button