انٹر نیشنل

حج سیزن میں ساڑھے سات لاکھ افراد نے حرمین ٹرین سے سفر کیا

ریاض ۔ کے این واصف 

“حرمین ٹرین” حجاج کرام کے لئے ایک نعمت ہے۔ آرام دہ، سہولت بخش اور تیز رفتار اور ارزان بھی۔  ضسعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ ’حج سیزن 2023 میں حرمین ایکسپریس کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے‘۔ ’اس سال حج سیزن میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ 2022 کے مقابلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد 96 فیصد زیادہ رہی‘۔

 

 

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریلوے کمپنی سار نے بیان میں کہا کہ ’حرمین ایکسپریس ٹرین نے 36 ہزار سے زیادہ راونڈ لگائے جو 2022 کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھے۔ علاوہ ازیں227 اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’مشاعر مقدسہ ٹرین نے 98 فیصد تک نظام الاوقات کی پابندی کی‘۔

 

 

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرینیں جدہ کے سلیمانیہ سٹیشن، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے گزرتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button