نیشنل

مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ جاننے کیلئے ایک نوجوان نے کرلی خودکشی

چینئی: مرنے کے بعد کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست تملناڈو کے چینئی میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ترونیلویلی ضلع سے تعلق رکھنے والا 19سالہ سلمان نامی نوجوان ایک ہاسٹل میں رہتا تھا، جہاں اس نے پھانسی لے لی۔ پولیس کو مقام واقعہ پرنوجوان کی جانب سے انتہائی اقدام سے قبل لکھا گیا ایک سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا جسے دیکھ کرسب سکتہ میں آگئے۔ اس نوٹ میں نوجوان نے لکھا کہ مرنے کے بعد کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس نے خودکشی کرلی ہے۔ اس نے یہ بھی لکھا کہ اس نے ایک مقام پرپانچ ہزارروپئے چھپا کررکھے ہیں وہ اس کی ماں کو دے دئیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button