شادی کرنے کا جھانسہ دے کرلوٹ لینے والی شاطرحسینہ گرفتار

نلگنڈہ: ریاست تلنگنانہ نلگنڈہ کی پولیس نے ایک شاطردھوکہ بازخاتون کوگرفتارکرلیا جو مختلف بہانوں سے لوگوں کو ٹھگ لیا کرتی تھی۔ اس شاطرخاتون کی شناخت مہیشوری عرف دھرانی ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ شادی کیلئے رشتہ ڈھونڈنے کے بہانے وہ نوجوانوں کوراغب کرتی اورپھرانھیں بلیک میل کرتے ہوئے یا دھمکیاں دے کر رقم وصول کرتی تھی۔اسکے خلاف حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔