لکھِم پورمعاملہ۔مرکزی وزیرکے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا

لکھیم پور کھیری: مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 3 اکتوبر کو اپنی گاڑی سے احتجاجی کسانوں کوٹکردے دی تھی اورفائرنگ بھی کی۔ مشرا کو ہفتہ کی رات 10.50 بجے گرفتار کیا گیا اور 12 گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد اتوار کی دوپہر ایک بجے کے قریب لکھیم پور جیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ مقام واقعہ پرموجود نہیں تھا اوروہ پولیس عہدیداروں کے سوالات کے جواب دینے سے قاصررہا۔