انٹر نیشنل

یہاں 11 دن تک ہنسنے پر ہے پابندی _ خلاف ورزی پر ہوگی گرفتاری

نئی دہلی: شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن تک ہنسنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ یہ پابندی شمالی کوریا کےسابق  نئی دہلی:سپریم لیڈر کِم جونگ ال کی 10ویں برسی کے موقع پر عائد کی گئی ہے۔ 11 روزہ سوگ میں ہنسی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی اور سودا خریدنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت نے شمالی کوریا کے عوام پر 11 دن تک کے لیے ہنسنے، شراب نوشی، روزانہ کی گھریلو شاپنگ کرنے یا پھر کسی بھی قسم کی تفریحی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔  واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ال کا سال 2011 میں 69 برس کی عمر میں قلب پر حملے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ واضع رہے کہ ان کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے ان کی 10 ویں برسی پر شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button