نیشنل

آندھراپردیش، پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں زورداردھماکہ

چتور: ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں دھماکہ ہوا۔ گنگادھرا نیلورپولیس اسٹیشن کے حدود میں رکھے گئے جیلٹن اسٹکس آج صبح اچانک دھماکہ سے پھٹ پڑے ،جسے حال ہی میں پولیس نے ضبط کرکے احاطہ میں رکھا تھا۔ طاقتوردھماکہ کہ وجہہ سے پولیس اسٹیشن کے دروازوں، کھڑکیوں کے علاوہ احاطہ میں رکھی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکہ کے ساتھ آس پاس رہنے والے خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button