جرائم و حادثات

لیموں، ٹماٹراور شملہ مرچ کی چوری

نئی دہلی: ملک میں دن بہ دن ترکاری کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے اب ترکاری کی چوری کی ورداتیں بھی عام ہوچکی ہیں۔ چوراب لیموں اورٹماٹرکو بھِی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ گروگرام میں پیش آیا جہاں کی ہول سیل مارکٹ سے سارقین نے دس تھیلے لیموں اورٹماٹرکے علاوہ شملہ مرچ کی چوری کرلی۔ گروگرام میں واقع ہول سیل مارکیٹ میں سندیپ نامی ڈرائیورکل رات ترکاری کا لوڈ لے کرپہنچا تھا اورشاپ میں ترکاری رکھی گئی تھی۔ صبح آکردیکھنے تک لیموں، ٹماٹراورشملہ مرچ کا سرقہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں اس نے پولیس سے شکایت کی۔ مسروقہ مال کی لاگت 60 تا 70 ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button