جرائم و حادثات

17 خواتین کے قاتل کوعمرقید کی سزا۔ تلنگانہ کی ایک عدالت کا فیصلہ

گدوال: ریاست تلنگانہ کی ایک عدالت نے 17 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارنے والے خطرناک مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ گدوال تھرڈ ایڈیشنل مجسٹریٹ نے 53 سالہ خاتون الویلماں کے قتل کے واقعہ میں ملزم کو مجرم قراردیتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ خاتون کے قتل واقعہ کی تحقیقات کے دورا ن پولیس کو پتہ چلا تھا اس نے مزید 16 خواتین کا قتل کیا ہے۔ مجرم سیندھی کمپاونڈ کے پاس جاکروہاں خواتین سے دوستی کرتا اورپھرسنسان مقام پرلے جاکرشراب پلا کران کا قتل کرنے کے بعد طلائی زیورات لوٹ کرفرارہوجایا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button