جنرل نیوز

کاماریڈی میں کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام _ سابق وزیر محمد علی شبیر کی شرکت

کاماریڈی _ کاماریڈی میں آج شام پانج بجے کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کا آغاز سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے اندرا نگر کالونی سے شروع کی۔ مقامی عوام نے سابق  وزیر محمد علی شبیر کی کثرت سے شال پوشی و گلپوشی کی محمد علی شبیر نے اندرانگر کالونی میں کانگریس پرچم لہرایا

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بانسواڑہ اسمبلی انچارج بالراج جُکل حلقہ اسمبلی کانگریس انچارج گنگارام اقلیتی کانگریس قاید علی چاوش،  نے شرکت کی۔  ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کے دوران محمد علی شبیر نے  اندرانگر راجونگر کالونی ڈرایور کالونی کی عوام سے خطاب کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button