لپ اسٹک کی کہانی۔138 سال سے ہورہا ہے استعمال

نئی دہلی: دنیا میں لپ اسٹک کو متعارف کروائے 138 سال ہوچکے ہیں۔ پہلی مرتبہ سال 1884 میں فرانس کی راجدھانی پیرس میں پہلی مرتبہ لِپ اسٹک کو میک اپ کے ایک اہم جزو کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا۔ ابتداء میں اس کا استعمال صرف اداکارائیں ڈانسرس وغیرہ کیا کرتی تھیں۔اس وقت لپ اسٹک کا استعمال عام ہوچکا ہے، غریب ہو یا امیر، دنیا بھر میں خواتین میک اپ میں لِپ اسٹک کو خاص اہمیت دیتی ہیں اور یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا میک اپ باکس کا اہم سامان ہے۔ موجودہ وقت میں اس کا استعمال عام ہوچکاہے اورلپ اسٹک کے بغیرمیک اپ کو ادھوارا تصور کیا جاتا ہے۔