انٹر نیشنل

نیدرلینڈ میں لاک ڈاون

File photo

نئی دہلی: دنیا بھرمیں اومیکرون کے بڑھتےہوئے کیسس کے تناظرمیں بعض ممالک میں پابندیاں عائد کی جارہی ہیں اس دوران نیدرلینڈ میں لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ کرسمس کے موقع پرہجوم کے جمع ہونے کے پیش نظرنیدرلینڈ حکومت نےیہ فیصلہ لیا ہے۔ نیدرلینڈ میں آج سے دو ہفتوں تک سخت لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاون 14 جنوری تک رہے گا۔ اس کےعلاوہ کرسمس کے موقع پرگھرمیں ایک یا دو مہمانوں کو ہی آنے کی اجازت رہے گی۔واضح رہے کہ اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بعض ممالک میں سخت پابندیاں لگائی جارہی ہیں اورکئی ممالک نے سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button