تلنگانہ

رنگاریڈی کے اس گاوں میں ازخود لاک ڈاون

رنگاریڈی: کورونا کے معاملات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے پیش نظرتلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کاواڈی پلی گاوں میں گرام پنچایت کی جانب سے اپنے طورپر لاک ڈاون کو نافذکردیاگیا ہے۔یہ گاوں ضلع کے عبداللہ پورمیٹ منڈل میں ہے۔قبل ازیں اس لاک ڈاون کے سلسلہ میں گرام پنچایت کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔اس گاوں میں کورونا کے معاملات کی وجہ سے دو دن کے وقفہ سے ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔مقامی افراد کا ماننا ہے کہ دیگر ریاستوں کے لوگوں کے یہاں آکر کام کرنے اور ضروری اشیا کے لئے اس گاوں کو آنے سے کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔گرام سرپنچ سجاتا نے کہا کہ کورونا معاملات کو قابو میں کرنے کے لئے ہی اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button