کیرالہ میں لاک ڈاون

نئی دہلی: کیرالہ میں بھی کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر ریاست میں 8 مئی سے 16 تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر پنارائی وجین نے اعلان کیا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاست میں 16 مئی تک لاک ڈاؤں کا نفاذ رہے گا۔

واضح رہے کہ چہارشنبہ کے دن ریاست میں کورونا کے ریکارڈ 41 ہزار 953 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جبکہ 58 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد کیرالہ میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ 62 ہزار 363 سے تجاوز کر گئی۔ وہیں ریاست میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 565 ہو چکی ہے۔کیرالہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 658 ہو چکی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 106 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

کوویڈ کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ملک کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاون یا پھرسخت پابندیاں لگائی جارہی ہیں تاکہ کورونا کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔