لوک سبھا میں زرعی قوانین واپس لینے کا بل منظور

نئی دہلی: لوک سبھا میں آج زرعی قوانین واپس لینے کا بل منظورکرلیاگیا۔ ایوان کی کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ کے درمیان وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی قانون واپس لینے کا بل پیش کیا جسے بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا گیا بعد ازاں لوک  واضح رہے کہ زائد ازایک سال سے کسان تینوں متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ چند دن قبل وزیراعظم نریندرمودی نے یہ قوانین واپس لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھی کسان پارلیمنٹ میں اسے منظورکرنے تک احتجاج جاری رکھنے کیلئے پرعزم تھے اورانھوں نے پارلیمنٹ کی سمت مارچ احتجاج کا انتباہ دیا تھا۔
سبھا کی کارروائی کومنگل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔