معشوقہ کا گلا کاٹ کر عاشق نے بھی کرلی خودکشی۔حیدرآباد کی ہوٹل میں واردات

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے مادھاپور کی ایک ہوٹل میں نوجوان نے ایک لڑکی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی سمجھا جاتا ہے کہ وہ دونوں عاشق معشوق تھے اور ان کا تعلق ضلع وقار آباد سے تھا۔ ان کی شناخت رامولو اور سنتوشی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق انھوں نے کل مادھا پور کی لیمن ٹری ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا تھا۔ نوجوان نے لڑکی کا تیز دھار شئے سے گلا کاٹ دیا اور اسکے بعد پھانسی لےلی۔ انتہائی اقدام کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔