نیشنل

پنجاب کی ایک عدالت میں دھماکہ 2 ہلاک

نئی دہلی:پنجاب کے لدھیانہ میں عدالت کی عمارت کے اندردھماکہ میں افراد ہلاک جبکہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے یہ دھماکہ بلڈنگ کی دوسری منزل پر ایک باتھ روم میں دن میں تقریباً12 بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی وجہ سے باتھ روم کی دیواروں کو نقصان پہنچا اور قریب کے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور فائبر انجنوں کو طلب کرلیا گیا۔ عدالت کی عمارت لدھیانہ شہر کے قلب میں ضلع کمشنر کے دفتر کے قریب واقع ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button