شوہرنے ایک لاکھ روپئے میں بیوی کو فروخت کردیا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع گنا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تین افراد سے قرض کے طورپر50 ہزارروپئے حاصل کئے تھے۔ وہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے جب کہ اس شخص کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی اوروہ رقم واپس کرنے کے موقف میں نہیں تھا۔ اس نے قرض کی ادائیگی کیلئے اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردینے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے قرض دینے والے افراد سے ایک لاکھ روپئے میں اپنی بیوی کا سودا کرلیا۔ وہ ان کو لے کراپنی بیوی کے پاس پہنچا اوراس سے کہا کہ اس نے اسے فروخت کردیا ہے لہٰذہ وہ ان کے ساتھ چلی جائے۔ شوہرکی بات سن کربیوی سکتہ میں آگئی اوراس ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پربرہم شوہرنے اپنی بیوی کو کنویں میں پھینک دیا۔ مقامی افراد کی مدد سے خاتون کو کنویں سے بہ حفاظت نکالا گیا بعد ازاں خاتون نے اپنے باپ کے ساتھ متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچ کرشوہرکے خلاف شکایت کی۔