جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں کار پل سے گرپڑی،ایم بی بی ایس کے 7 طلبا ہلاک۔ بی جے پی رکن اسمبلی کے فرزند بھی شامل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے ضلع وردھا میں ایک کاربرج سے نیچے گرپڑی جس کے نتیجہ میں 7 میڈیکل اسٹوڈینٹس ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں بی جے پی رکن اسمبلی کا بیٹا بھی شامل ہے۔ ساونگی میڈیکل کالج کے 7 ایم بی بی ایس کے طلباء کل رات دیولی سے وردھا کارمیں جارہے تھے کہ سیلسورا پل کے پاس ان کی گاڑی کے سامنے مویشی آگئے ان سے بچنے کی کوشش میں کاربے قابو ہوکر پل سے نیچے گرپڑی اس حادثہ میں 7طلباء کی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں بی جے پی کے رکن اسمبلی وجئے رہنگڑالے کے فرزند اویشکررہنگڑالے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اس حادثہ پرگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button