نیشنل

مہاراشٹرا میں پیر سے رات کا کرفیو ، 15 فروری تک اسکولس بند۔ مزید کئی پابندیاں

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظرریاست میں کل سے رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے پیش نظرنئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق اسکولس اورکالجس 15 فروری تک مکمل بند رہیں گے البتہ دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے کوچنگ کا سلسلہ جاری رہے گاتاہم دیگر جماعتوں کے لئے کوچنگ کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نئی سرکاری ہدایات کے مطابق خانگی دفاتر میں گنجائش سے آدھے لوگ ہی جا سکیں گے۔ رات کا کرفیو 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔اسی طرح شادیوں اورآخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شادیوں میں صرف 50 اورآخری رسومات کے لیے 20 لوگوں کو اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button