جرائم و حادثات

نظام آباد میں شادی شدہ خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار _  اے سی پی کرن کمار کی پریس کانفرنس

نظام آباد:29/ اپریل ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک مشتبہ حالت میں شادی شدہ خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اسے ریمانڈ کردیا۔ اے سی پی کرن کمار نے IVٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں اس واقعہ کی تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ مقتول کے شوہر سنگم ملیش ساکن بنک کالونی نے 25/ اپریل کو IVٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ اس کی بیوی کستوری عمر 28 سالہ 22/ اپریل کو گھر سے کام کیلئے گئی ہوئی تھی تاہم وہ واپس گھر نہ آنے پر اس نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی

 

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرنے پر اس شام میں کستوری کی مسخ شدہ نعش راما دیوی ونچر کے ایک خالی مکان کے باتھ روم میں دستیاب ہوئی۔ متوفی کے لواحقین کے بیانات کے مطابق متوفی کی نعش کو Cr.PC174 کے تحت مشکوک موت کے طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سریگنڈا عرف سرکنڈہ شنکر کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے اس نے اسے قتل کردیا۔ اس کا سر دیوار سے ٹکرا کر اپنے ہاتھوں سے اس کا گلا دبا کر موبائیل فون لیکر راہ فرار اختیار کی۔

 

ملزم کو آج پانگرہ سے نظام آباد کی جانب پیدل جارہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کئے جانے پر اس نے اقبال جرم کیا۔ اس کیس کو حل کرنے میں جی وینکٹ نارائن نظام آباد ٹاؤن سرکل، کے سندیپ سب انسپکٹر پولیس IVٹاؤن متعلقہ عملے کو اے سی پی نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button