حیدرآباد میں سیلفی ویڈیو بنا کرنوجوان کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نوجوان نے سیلفی ویڈیوبنا کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع میڑچل کے جواہرنگرمیں پیش آیا۔ 27 سالہ اشوک ساکن بالاجی نگر نے کل پھانسی لے لی۔ انتہائی اقدام سے قبل اس نے اپنے گھروالوں کے نام ایک سیلفی ویڈیو بنایا جس میں اس نے کہا کہ میں حقیقت میں خودکشی کررہا ہوں اوراس نے یہ ویڈیواپنے دوست کو پوسٹ کیا اورپھانسی لے لی۔ متوفی کا فون لاک ہے اس لئے مزید تفصلات اورخودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔