خاتون نے دیا 9 بچوں کوجنم

نئی دہلی:مغربی آفریقہ کے مالی میں ایک 25 سالہ خاتون نے ایک نہیں دو نہیں پورے 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔ حلیمہ سیس نامی خاتون جب حاملہ ہوئیں تو انھیں طبی معائینوں کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں 7 بچے ہیں۔ انھیں بہترعلاج کیلئے ماہ مارچ میں مالی کے مراکش منتقل کیا گیا تھا جہاں کل انھوں نے 9 بچوں کو جنم دیا۔
ڈاکٹرس9 بچوں کو دیکھ کرحیران رہ گئے کیونکہ ان کے اندازہ اوررپورٹس کے مابق خاتون 7 بچوں کو جنم دینے والی تھیں۔ ماں اوربچے صحت مند بتائے گئے ہیں۔ خاتون نے جن 9 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اورچارلڑکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے ذریعہ خاتون نے بچوں کو جنم دیا ہے بچے صحت مند لیکن کمزوربتائے گئے ہیں۔