ممتا بنرجی کی ہیٹرک۔ تیسری مرتبہ چیف منسٹرکی حیثیت سے لیا حلف

کولکتہ:ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ چیف منسٹرمغربی بنگال کی حیثیت سے آج حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکھرنے انھیں عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کل راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے عہدے کا حلف لینےسے قبل چیف منسرکے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں 200 نشستوں پرقبضہ کرتے ہوئے اقتدارحاصل کرنے کے بی جے پی کے خواب کو شرمندہ تعبیرہونے نہیں دیا۔