جرائم و حادثات

ملازمین پولیس کی مبینہ زدوکوبی، حیدرآباد میں جم ٹرینرکا پاوں ٹوٹ گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے سکندرآباد میٹو گوڑہ میں ملازمین پولیس کی مبینہ زدوکوبی کے نتیجہ میں ایک جم ٹرینرکا پاوں ٹوٹ گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ماہ کی 3 تاریخ کو بائیک کے مسئلہ پر ایک شخص کے ساتھ راجو نامی جم ٹرینر کا معمولی جھگڑا ہوگیاجس کی شکایت اس شخص نے چلکل گوڑہ پولیس سے کی۔کل رات چار کانسٹیبلس راجو کے مکان پہنچے اور پولیس اسٹیشن چلنے کیلئے اصرار کیا اوربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے چار کانسٹیبلس نے راجوکو زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں راجو کا پیر ٹوٹ گیا ۔ اسے علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button