جرائم و حادثات

آندھرا پردیش میں 95 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کا شرمناک واقعہ

اننت پور: ریاست آندھراپردیش میں ایک 95 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ضلع اننت پورامڑا گورو منڈل کے ایک تانڈہ میں پیش آئے اس واقعہ کا تین دن بعد انکشاف ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے دن تانڈہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ارکان خاندان کام پرگئے ہوئے تھے کہ قریبی موضع سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شخص رامانجو نائک حالت نشہ میں خاتون کے گھرپہنچا اورعصمت ریزی کی کوشش، خاتون کی چیخ وپکارپرمقامی افراد نے وہاں پہنچ کرخاتون کو بچا لیا اورشرابی کی پٹائی کردی۔ بعد ازاں اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button