داماد نے سسر کو آگ لگادی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: داماد نے اپنے سسرکوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں پیش آیا۔ کے پی ایچ بی سے تعلق رکھنے والے ساگرراوکی بیٹی اورکریم نگرکے رہنے والے سائی کرشنا نے سال 2016 میں محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ اپنی بیوی کوہراساں کررہا تھا۔ ہراسانی سے تنگ آکراس کی بیوی نے اپنے شوہرکے خلاف پولیس سے شکایت کی اوریہ معاملہ عدالت تک پہنچا۔ اس وقت سائی کرشنا کی بیوی اپنے ماں باپ کے مکان میں مقیم ہے۔ کل رات سائی کرشنا سسرال پہنچا اوراس نے ساتھ لایا ہوا پٹرول چھڑک کراپنے سسرکوآگ لگادی،شوہرکوبچانے کی کوشش میں ساس بھی جھلس گئی جبکہ سائی کرشنا بھی زخمی بتایا گیا ہے۔ سسرکو آگ لگانے کے بعد وہ وہاں سے کریم نگرفرارہوگیا۔ ملزم کے زخمی ساس سسرکوعلاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔