جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ۔بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر شوہر پہنچ گیا پولیس اسٹیشن

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ راجندرنگرپولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم پہاڑی کے رہنے والے پرویز کی شادی چند سال قبل 28 سالہ شمیم بیگم سے ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیوی کے کردارپرشک کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا کرتا تھا ،کل رات خاتون محو خواب تھی کہ شوہرنے کسی تیز ہتھیارسے اس کا گلا کاٹ دیا اوراس کے بعد اس نے اپنی بیوی کا سرتن سے جد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم بیوی کا کٹا ہوا سرلے کرپولیس اسٹیشن پہنچا اوراس نے اپنے آپ کوپولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button