نیشنل

انسٹاگرام پر طلاق۔شوہر کے خلاف مقدمہ درج

File photo

احمد آباد: انسٹاگرام پر بیوی کو طلاق دینے والے شوہر کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا۔یہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا۔ ضلع مہی ساگر کے ڈیبر موضع کے رہنے والے شخص سے سال‌2019میں آمریت تعلقہ ضلع آنند سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون کی شادی ہوئی تھی۔ شوہر بیوی کے درمیان جھگڑوں کی وجہ سے خاتون اپنے ماں باپ کے مکان میں رہنے لگی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ماہ جولائی میں خاتون کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے بعد طلاق ثلاثہ دے دی تھی۔ اس دوران خاتون نے اپنے شوہر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلیے کسی اور نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کھولا۔ شوہر کو شک ہوگیا کہ یہ اسی کی بیوی کا اکاؤنٹ ہے اس نے نے دوبارہ انسٹاگرام پر اپنی بیوی کو طلاق دی جس پر خاتون آنند نگر پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے شوہر کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button