تلنگانہ

تلنگانہ کے 4 اضلاع میں آج سے آر ٹی سی نے جاری کئے ٹاون بس پاس

حیدرآباد ۔ 17 جولائی (اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی ) نے آج سے ریاست کے 4 اضلاع میں ٹاون بس پاس متعارف  کیا ہے ۔ پہلے مرحلہ کے تحت اضلاع کریم نگر محبوب نگر نظام آباد نلگنڈہ ضلع مستقر میں چلائی جانے والی پلے ویلکو بسوں میں یہ رعایتی پاسیس 18 جولائی سے جاری کئے گئے ہیں ۔ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے یہ بات بتائی ۔

 

انہوں نے بتایا کہ پہلے ویلگو ٹاون پاس کے ذریعہ مسافرین کریم نگر محبوب نگر میں 10 کیلومیٹر تک اور نظام آباد نلکنڈہ میں 5 کیلو میٹر تک لامحدود سفر کر سکتے ہیں۔ 10 کیلو میٹر تک لامحدود سفر کے لئے جاری کئے جانے والے پلے ویلگو ٹاون بس پاس پر 800 روپے ماہانہ اور 5 کیلو میٹر کے حدود کے بس پاس پر 500 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button