شوہرنے حاملہ بیوی کو دے دیا ایچ آئی وی متاثرہ مریض کی سوئی سے انجکشن!

علی گڑھ: ریاست اترپردیش میں پیش آئے ایک غیرانسانی واقعہ میں شوہرنے حاملہ بیوی کو ایچ آئی وی سے متاثرمریض کے زیراستعمال سوئی سے انجشن دے دیا۔ پولیس اور متاثرہ خاتون کے ارکان خاندان کے مطابق مہیش گوتم نامی نوجوان علی گڑھ کے ایک ہاسپٹل میں لیاب کنٹراکٹ ٹکنیشن کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ گذشتہ سال اس کی شادی ہوئی۔ اس دوران اس کی بیوی کومعلوم ہوا کہ اس کے شوہر کے کسی اورخاتون سے تعلقات قائم ہیں، بیوی نے جب یہ بات اس سے پوچھی تووہ طلاق کیلئے دباو ڈالنے لگا۔ خاتون کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ گوتم نے ہاسپٹل آئے ہوئے ایچ آئی وی مریض کو استعمال کی گئی سوئی سے اپنی بیوی کو انجکشن دیا ہے جبکہ وہ حاملہ بتائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوہرچاہتا تھا کہ اس کی بیوی مہلک مرض میں مبتلا ہوجائے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔