جرائم و حادثات

خاتون کی جانب سے چپل سے پٹائی پردل برداشتہ شخص کی خودکشی

سوریہ پیٹ_ 4 ڈسمبر ( اردو لیکس) خاتون کی جانب سے چپل سے پٹائی پربے عزتی محسوس کرتے ہوئے ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع سوریہ پیٹ کے موضع نیراڈا وائی میں پیش آیا۔ 50 سالہ ڈی اوپیا 30 نومبرکواپنے مویشیوں کوچرانے کیلئے لے گیا اس دوران اس کے مویشی بوجی نامی خاتون کے کھیت میں داخل ہوگئے اوردھان کی فصل کھالی جس پراس نے اوپیا کے ساتھ گالی گلوچ کی اوراسے چپل سے پیٹ دیا۔ خاتون کی اس حرکت پربے عزتی محسوس کرتے ہوئے اوپیا نے گھرآکرکیڑے ماردواپی لی تھی اسے علاج کیلئے کھمم کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں اس کی آج موت ہوگئی۔ ( اردو لیکس)

متعلقہ خبریں

Back to top button