تلنگانہ

جگتیال ضلع میں شیر

جگتیال: ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں شیر کی موجودگی کی اطلاع سے عوام میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ مقامی افراد نے رائیکل منڈل کے وستا پوراورداونا پلی کے جنگلاتی علاقہ میں شیرکو دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے پنجوں کے نشانات کی بنا پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شیرہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ شیرشاید دورنکل گیا ہے اس لئے مقامی افراد کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مقامی افراد نے ابتداء میں اس بات کا شبہ ظاہرکیا تھا کہ یہ تیندوا ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ تیندوا نہیں شیرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button