تلنگانہ اسپیکراسمبلی کے قافلہ میں شامل گاڑی سے ٹکر۔ ایک شخص ہلاک

میدک: تلنگانہ اسپیکراسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے قافلہ میں شامل گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ آج ضلع میدک منوہرآباد منڈل کے کلکل کے پاس پیش آیا۔ حادثہ میں اس شخص کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت نرسمہاریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے اوروہ خانگی کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ شخص سڑک عبورکررہا تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔