اسپشل اسٹوری

بریانی کے ساتھ سونے کے زیورات کھا گیا ایک شخص

چینئی: عید ملاپ تقریب میں شریک ایک شخص بریانی کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی ہار اور سونے کی چین بھی نگل گیا۔ یہ واقعہ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں جاریہ ماہ کی 3 تاریخ کو پیش آیا۔جیولری اسٹور میں کام کرنے والی ایک خاتون نے عید کے موقع پر اپنے دوستوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ لڑکی کے دوست اور اس کے بوائے فرینڈ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ تمام مہمانوں کی بریانی کے ساتھ دیگر پکوانوں سے تواضع کی گئی۔

دعوت کے اختتام پر تمام مہمان گھر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ خاتون نے کسی کام سے الماری کھولی تو سونے کا ہار، سونے کی چین اسے نظرنہیں آئی۔ اس نے ساتھ اس نے تمام مہمانوں کو چیک کیا لیکن طلائی زیورات کہیں نہیں ملے خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور شبہ ظاہر کیا کہ شاید اس کے بوائے فرینڈ نے زیورات چرائے ہوں گے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خاتون کے بوائے فرینڈ کو 4 مئی کو حراست میں لیا گیا اور اس نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے جانے کے خوف سے اس نے سونے کا نیکلس اور ہار نگل لیا ہے۔ اسکیننگ کرنے پر معلوم ہوا کہ پیٹ میں ایک ہار اور سونے کی چین موجود ہے۔ اس کے بعد اسے اینوما دے کر زیورات پیٹ سے نکالے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button